ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں زہریلے سانپ کاٹنے سے عورت ہلاک

مرڈیشور میں زہریلے سانپ کاٹنے سے عورت ہلاک

Sat, 13 Oct 2018 20:57:15    S.O. News Service

بھٹکل:13/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) کھیت میں کام کرنےکے دوران زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ایک عورت علاج کارگر نہیں ہونے کی وجہ سے ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے کائی کنی گرام پنچایت حدود کے شرانی میں پیش آیا ہے۔

مہلوکہ کی شناخت مادیوی بڈیا گونڈ(45) بتائی گئی ہے۔ گھر کے پیچھے واقع اپنے  کھیت کو پانی سیراب کرنے کے دوران سانپ کاٹا۔ فوری طورپر بھٹکل سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ علاج کارگر نہیں ہونے سے خاتون ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعدجانچ کی جارہی ہے۔


Share: